بلوچستان: حادثات و واقعات میں بچوں سمیت چار افراد جانبحق، 9 افراد زخمی، لاش برآمد

150
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر دو بچوں سمیت چار افراد جانبحق، 9 زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاش برآمد ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں گذشتہ روز تلی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل مابین تصادم کے باعث باپ دو بیٹوں سمیت زخمی جنھیں طبعی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا-

ایدھی زرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت وزیر خان، علی دوست ولد وزیر خان، رحمت اللہ ولد وزیر خان قوم مری سے ہوئی۔

ایک اور حادثے میں ضلع حب بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بردار بس اور رکشہ میں تصادم حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت ایک خاتون اور بچہ جانبحق چھ افراد زخمی ہوگئے-

جانبحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

ادھر جھل مگسی بی ایریاگوٹھ کوچھو مگسی نزد سارگانی میں پرانی تکرار پر مگسی برادری کے دو گروہوں میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ سالہ بچی دختر نبی بخش مگسی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طعبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے-

دریں اثناء کوئٹہ کے علا قے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جیسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔