بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اتوار کی شام 8 بجے تمپ کے علاقے گومازی میں آبادی کے اندر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قریب سے کیے گئے اس حملے میں راکٹ چوکی کے اندر جا گرا جس سے دشمن کو مالی و جانی نقصان پہنچا ہے۔ آبادی کے اندر واقع ہونے کی وجہ سے بلوچ سرمچاروں نے حملے کی شدت کو کم رکھا تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔ یہ فوجی چوکی مقامی آبادی کو انسانی ڈھال بناکر قائم کی گئی ہے تاکہ پاکستانی فوج بلوچ سرمچاروں کے حملے سے محفوظ رکھ سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوج نے یہ چوکی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے شہید سرمچار جبار عرف کیپٹن جھانگیر کے گھر پر قبضہ کرکے قائم کیا ہے۔ یہ چوکی مذکورہ علاقے میں ہمارے ترجیحی اہداف میں شامل ہے اور آئندہ بھی اس پر شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج اپنے اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت بلوچ سرمچاروں اور دیگر آزادی پسند جہدکاروں کے اہل خانہ کو نشانہ بناتی ہے۔ ان کے گھروں کو جلاتی اور املاک پر قبضہ کرکے انھیں فوجی کیمپ اور چوکیوں میں تبدیل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔