گوادر: کاروبار کی بندش،فورسز کی زیادتیوں کے خلاف کیمپ کے سامنے دھرنا

247

گوادر کے علاقے کنٹانی میں کاروبار کی بندش اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کے خلاف حق دو تحریک کا کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

آج صبح حق دو تحریک کی کال پر کٹنانی کے کاروباری حضرات اور کارکن ہزاروں کی تعداد میں ڈی سی آفیس کے سامنے پہنچ گئے۔ ڈی سی گوادر کو کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں اور کاروبار کی بندش کے متعلق درخواست پیش کی۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی گوادر نے کوسٹ گارڈ کے معاملات پر بے بسی کا اظہار کردیا مجبوراً ہزاروں کا اجتماع ریلی کے شکل میں کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے آکر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ۔

حق دو تحریک اور کاروباری حضرات نے ٹوکن اور نوبت جیسے حربے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کنٹانی میں شناختی کار پر کاروبار کرنے دیا جائے ٹوکن سسٹم ھمیں کسی بھی صورت منظور نہیں۔

چھوٹے کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ چند مافیا سے ملا ہوا ہے انھی مافیا کے حکم پر کاروبار پر قدغن لگا دیا ہے روزانہ چھ سو کائیک کو کاروبار کی اجازت دی جاتی ہے جو زیادہ تر یہی مافیا کے کائیک ہوتے ہیں ۔