گوادر : اسکول آف آرٹس کے زیر اہتمام مقامی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

121

ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ کے سینئر ممبر اعجاز بسمل، جلیل خالد، فہمیدہ بلوچ، رضوانہ ڈی ایم، سپروائزر اسماعیل یعقوب کی سربراہی میں گوادر جیوز (GEEWS) میں گوادر اسکول آف آرٹس کی طرف سے منعقدہ لوکل مصوروں کی آرٹ نمائش میں شرکت کی، وہاں موجود پینٹنگ دیکھی اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹرسٹ کے سپروائزر اسماعیل یقعوب نے میڈم شاہینہ رشید سے بات کرتے ہوئے کہا آپ کی محنت قابل تعریف ہے کہ محدود وسائل اور کم عرصے میں انتے آرٹس بنائے انشاء اللہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں جو ضرورت مند آرٹسٹ ہیں ان کیلے ہوت بخش اللہ ویلفیئر ٹرسٹ گوادر مدد کرے گا۔

اس دوران سر عارف نور، کے بی فراق موجود تھے، عارف نور نے کیمل لائبریری کے لیے جیوز کی طرف سے چند کتابیں اسماعیل یعقوب کے حوالے کیں۔