کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

450

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت عامر ولد امجد اور براہمدگ ولد کپٹن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے براہمدگ کو آج صبح پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے دازن سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ عامر کو تربت سے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کولواہ کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی ہے جنہیں پاکستانی فوج نے کل رات تربت کے علاقے سلالہ بازار سے حراست میں لیا ہے۔ جب کہ مذکورہ شخص کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہے۔