کیچ اور آواران سے تین افراد جبری لاپتہ

233

ضلع کیچ اور آواران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

کیچ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت چاکر ولد اختر کے نام سے ہوئی ہے جس کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات کیچ کے تحصیل تمپ گومازی میں چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت فورسز نے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ نوجوان کو گھر والوں کے سامنے تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہے۔

دوسری جانب آواران سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ دنوں فورسز نے چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

جنکی شناخت عالم ولد شاکر اور غمانی ولد باہوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔