کوہلو:گرلز ہائی اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی، طالبات کی تعلیمی سال ضائع ہورہی ہے

205
فائل فوٹو

بلوچستان ضلع کوہلو کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے باعث طالبات کی تعلیمی سال ضائع ہو رہی ہیں جبکہ اسکول میں پانی و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اپنے کلاسز اور اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر اسکول طالبات نے مقامی صحافی کو بتایا کہ کوہلو شہر کے واحد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جس میں سینکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں مگر محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث اسکول کی حالت ابتر ہے، اسکول میں تقریباً 13 اساتذہ تعینات ہیں چار اساتذہ کے علاؤہ باقی اساتذہ سالوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جنہوں نے اپنی جگہ عارضی اساتذہ رکھے ہیں جو مڈل اور میٹرک پاس ہیں۔

اسکول میں پانی، واش روم و دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے، اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے باعث نہ صرف طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہیں بلکہ اسکول میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متعدد طالبات اسکول چھوڑ چکے ہیں۔

طالبات نے ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو جہانزیب نور شاہوانی و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کرکے اسکول میں پانی و دیگر سہولیات فراہم کیا جائے۔