کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر منوج اکیڈمی میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونا بتایا جا رہا ہے۔
آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، تمام طلباء کو بحفات عمارت سے نکال لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ زیادہ دھواں ہونے کی وجہ سے کئی طلبا اور طالبات بیہوش ہوگئیں۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سول اسپتال ذرائع کے مطابق ابتک 26 متاثر طالبات لائے گئے ہیں۔