کوئٹہ: مبینہ جعلی مقابلے میں مارے گئے دو افراد کی لاشیں سول اسپتال پہنچا دی گئی

702

بلوچستان کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دو افراد کی میتیں پہنچائی ہیں، جن کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں مقابلے میں مارا گیا ہے۔ دونوں افراد کو شناخت کیلئے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت کوئٹہ علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں مقابلے میں دو مسلح افراد مار گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہیں جبکہ ان کی تحویل سے ایک عدد پسٹل، ایک عدد موٹر سائیکل اور تین عدد دستی بم برآمد کیے گیے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کارروائیاں مشکوک رہی ہے جبکہ بعض کارروائیوں میں بلوچستان سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظمیں ان مقابلوں کو جعلی قرار دیتے ہیں۔