کوئٹہ: فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

259
File Photo

کوئٹہ میں علمدار روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سعید آباد میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، جس کی شناخت 18 سالہ نومحمد رضا ولد حسن علی ہزارہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

دریں اثنا دکی میں زمان روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، زرائع کے مطابق دکی کے علاقے زمان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کی شناخت محمد نبی ولد عبدالحکیم قوم سلیمانخیل کے نام سے ہوئی ۔ زخمی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔