دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نوشکی سٹاپ کے قریب خواتین پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
واقعے کیخلاف ورثاء نے احتجاجاً ہزار گنجی چورنگی روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے تین خواتین پر خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کہ ہزار گنجی واقعے کے خلاف سب سے پہلے علاقے کےایس ایچ او و دیگر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ پانچ ماہ قبل بھی اسی خاندان پر حملہ ہوا تھا لیکن کوئی گرفتاری وغیرہ عمل میں نہیں لائی گئی۔