کوئٹہ: شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں پروگرام منعقد

292

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کے روز پریس کلب میں شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں بلوچی لبزانکی دیوان کوئٹہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

پروگرام کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جبکہ بلوچی زبان کے پروفیسر اے آر داد بلوچ، بلوچی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین رحیم مہر اور ان کی علاوہ مختلف مکاتب فکر افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور مرد شامل تھے ۔

پروگرام کے پہلےحصے میں پروفیسر آے آر داد بلوچ اور رحیم مہر نے شاعر آشوب مبارک قاضی کی شاعری پر اپنے خیالات پیش کئے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈاکٹر سلیم کرد اور دیگر مقریرین نے قاضی مبارک کی یاد میں تفصیلی گفتگو کی۔

سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر اے،آر داد نے قاضی مبارک کی شاعری کے پیچیدہ پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنی شاعرانہ انداز بیان سے لوگوں کو مشغول رکھا۔

مقررین نے کہاکہ مبارک قاضی نے اپنے شاعری کے ذریعے بلوچ کی بہادری ، غلامی، سیاسی اور معاشی حالات پیش کئے ہیں۔