کوئٹہ: زلزلہ کی پیشگوئی، انتظامیہ نے دو روز تک کان کنی پر پابندی لگا دی

149
فائل فوٹو

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے دو روز کیلئے کان کنی پر پابندی لگا دی، نوٹی فکیشن جاری۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں زلزلے کی پیشگوئی کے پیش نظر دو روز کے دوران زلزلے کے خدشے پر کان کنی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دو روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دو روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمے داری کان مالک یا ٹھیکیدار پر ہوگی۔