ژوب حملہ: ایس ایس جی میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک، کیپٹن سمیت چار زخمی

669

بلوچستان کے علاقے ژوب میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کے حملے میں اسپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) کے ایک میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور کپیٹن سمیت چار زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں میجر علی رضا اور حوالدار راہو نثار شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کپٹن نعمان، سپاہی یاسر اور سپاہی عمران شامل ہیں۔

زخمیوں میں کیپٹن نعمان اور سپاہی یاسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ژوب میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج پر حملے ہوتے رہے ہیں، جنکی ذمہ داری زیادہ تر تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی آرہی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔