پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

140

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجران کیمٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ایوب کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی شخص کی شناخت تاج رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان کے مقام پر پیش آیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔