وڈھ کشیدگی، بی این پی کا لانگ مارچ کوئٹہ کی طرف روانہ

770

اتوار کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے وڈھ سے لانگ مارچ سردار اختر مینگل کی قیادت میں کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئی۔

لانگ مارچ میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں سوار ہوکر لانگ مارچ میں شریک ہیں۔

پارٹی بیان کے مطابق سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں لوگ شامل ہے، اور جہاں جہاں سے لانگ مارچ گزر رہی ہے خواتین اور بچے گھروں سے نکل کر لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کرتے ہیں اور قافلے لانگ مارچ میں شامل ہوتے ہیں۔

پارٹی بیان کے مطابق خضدار میں بھی خواتین اور بچوں نے کوشک کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکاء کا بھر پور استقبال کیا اور ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جبکہ کوشک اور چمروک کے مقام سے بڑی تعداد میں لوگ لانگ مارچ میں شامل ہوگئے۔

سوراب کے مقام سے پنجگور، تربت، گوادر، بسیمہ سمیت دیگر علاقوں کے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہونگے، اس طرح قلات ، مستونگ اور لک پاس کے مقام سے بی این پی کوئٹہ کی جانب سے لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا اور نوشکی، چاغی جبکہ کسٹم سے نصیر آباد، سبی، جھل مگسی، گنداواہ مچھ سمیت مختلف علاقوں کے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہونگے لانگ مارچ آج رات کوئٹہ پہنچے گی اور ہاکی چوک پر سردار اختر مینگل خطاب کرینگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔