وڈھ: دستی بم پھٹنے سے 10 بچے زخمی، ایمبولینس حادثے میں ایک بچہ جانبحق

191

خضدار کے تحصیل وڈھ میں دستی بم بھٹنے سے شدید زخمی 4 بچوں کو خضدار منتقل کرنے والی ایمبولنس وہیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

وڈھ کلی فتح محمد زرچین میں راہ چلتے بچوں کو دستی بم ملا تھا جس کیساتھ ممکنہ طور پر بچے کھیل رہے تھے کہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 بچے زخمی ہو گئے جن میں چار شدید زخمی بچوں کی شناخت ناصر ولد پسند خان، فیصل ولد ثنا اللہ، مہراج ولد جان محمد، یونس ولد دین محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی بچوں کو وڈھ میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمی بچوں کو خضدار منتقلی کے دوران ایمبولنس وہیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق ہوگیا۔

دسری جانب وڈھ میں رات گئے دونوں فریقین نے وڈھ کے مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں مورچے خالی کردیئے ہیں، علاقہ میں فورسز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ وڈھ بازار سمیت دیگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔