مستونگ: گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر دھرنا

154

نیشنل پارٹی کی جانب سے مستونگ سٹی، پڑنگ آباد، تیری، مستونگ روڈ، سورگز و دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اتوار کے روز کوئٹہ، کراچی شاہراہ پشکرم کے مقام پر احتجاج کیا گیا۔

دھرنے میں سٹی سمیت تمام ملحقہ علاقوں نیشنل پارٹی کے کورکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دھرنے کے سبب شاہراہ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

روڈ بلاک اوراحتجاج کے چار گھنٹے بعداسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایس پی میاں داد عمرانی، تحصیلدار میر بلند خان کی مزاکرات کامیاب، یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا ، روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیاگیا۔