مستونگ: ٹریفک حادثہ ، 15 افراد زخمی

67
File Photo

منگل کے روز مستونگ بی ایریا میں چوتو کے مقام پر کار اور پک اپ گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی جنہیں ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفیر کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ دنوں مستونگ کیڈٹ کالج ایریا میں ایف سی چوکی کے پاس ایف سی کی جانب سے زبردستی اینٹوں سے ایک اسپیڈ بریکر بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے مختلف اوقات میں ایف سی کی جانب سے بنائی گئی اسپیڈ بریکر کی مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار بھی کیا۔