فورسز نے عبدالحق کو جبری لاپتہ کردیا ۔ وی بی ایم پی ‏

118

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کیچ میں تمپ کے علاقے دازن سے پاکستانی فورسز نے عبدالحق ولد عبدالحفیظ کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔

تنظیم کے مطابق اس سے قبل عبدالحق کا ایک کزن اسد بلوچ 18 مارچ 2014 کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور دیگر انسانی حقوق کے تنظمیوں کی اعداد شمار کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ یہ تنیظمیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کو جبری گمشدگیوں کا ذمہ دار ٹھراتے ہیں ۔