سرکار کے معاوضہ خور مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بہانے تراش رہے ہیں۔ تربت مظاہرین

165

بجلی کی بنیادی ضرورت کے لیے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے ڈی بلوچ پر دھرنا دیے تمپ و مند کے عوام نے کہا ہے کہ مند تمپ کے مکین ایک طویل عرصے سے بنیادی انسانی ضرورت “بجلی” کے لئے سراپا احتجاج تھے لیکن انکی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ آج بحالت مجبوری مظاہرین ایم ایٹ شاہراہ پر اپنا احتجاج منتقل کرنے پہ مجبور ہوئے ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دن رات دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسی دوران سرکار کے معاوضہ خور اور استحصالی ٹولے سے وابستہ نام نہاد شخصیات احتجاج کو سبوتاژ کرنے کیلئے مختلف پراپیگنڈا کررہے ہیں تاکہ مظاہرین کی حوصلہ شکنی ہو اور سرکار کی مکروہ کردار کو ایک بار پھر پردہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہیں ایسے کالے بھیڑوں سے جو بلوچ بن کر بلوچ کی پیٹ پر چرا گھونپتے ہیں اور حق و سچ کی صدا بلند کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ یہی انکا تاریخی وطیرہ رہا ہے اور یہ یہی کرتے رہینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں اور کیچ و مکران کے غیور عوام انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سازشی عناصر کے عزائم ناکام ہونگے۔