خضدار/ ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے

460
file photo

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں دو دھماکوں ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں فاسٹ فوڈ کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔

عمرفاروق چوک خضدار کے مشہور کاروباری دکان پاپا جینوز فاسٹ فوڈ اینڈ بیکرز پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔

ہینڈ گرنیڈ کے دھماکہ سے عطاءاللہ نامی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری پر ہسپتال منتقل کیاگیا، پولیس دھماکہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں گیس پلانٹ کے قریب دھماکہ کی اطلاع ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکار کے جائے وقوع کی طرف روانہ ہوچکے ہیں