خضدار میں دستی بم دھماکہ

301

گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھنڈ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

دھماکہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-

خضدار پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے جھالاوان عوامی پینل خضدار کے رہنماء شہزاد غلامانی کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-