بلوچستان کے ضلع خاران میں انجمن تاجران خاران کے صدر شیخ منیر احمد نِے اپنے کابینہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خاران کے ناروا سلوک اور انتقامی کاروائی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر خاران کرسی و طاقت کے نشے میں مسلسل تاجر برادری کو بے عزت و جیل میں بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خاران بازار میں امن و امان و چینی بخران کے خلاف ہم مسلسل ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ان سے ملاقات کرتے رہے ہیں مگر وہ ہر بار اپنے متکبرانہ لب و لہجے اور طاقت کے زور پر تاجروں کو ڈرا دھمکا کر چپ کروانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
صدر منیر احمد نے مزید کہا کہ ہم بازار میں درپیش تمام تر مسائل کے حل کے لئے ان سے مدد طلب کرنے کی کوشش کی ہے مگر انہوں نے ہمیں یہ کہہ کہ اپنے آفس سے بے دخل کردیا کہ مجھے ان تمام مسائل سے کوئی سروکار نہیں آپ لوگ یہاں سے جاؤ وگرنہ تم لوگوں کو جیل میں بند کروادونگا ۔
انہوں نے کہا کے کمشنر کے اپیل پر ہم نے اپنا احتجاج دو دن تک موخر کردیا مگر انتقامی کاروائے کرتے ہوئے کمشنر نے میرے دکان پر چھاپہ مار کر میرے بھائی شعیب کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ۔