خاران مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، اہلکار زخمی

212

نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

تفصیلات کے مغرب کے وقت خاران شہر میں جنگل روڈ پر موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار سعید احمد شدید زخمی ہوگئے ہیں-

سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال خاران منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی-

واقعہ کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکے کیں۔

زرائع کے مطابق مسلح افراد کے فائرنگ سے پولیس اہلکار کو سر میں گولی لگی ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ داروں نے سول ہسپتال خاران میں ڈاکٹروں و دیگر سہولیات کی کمی کیخلاف احتجاج کیا-