حماس کی جانب سے دو یرغمالی رہا، غزہ کو امداد کی فراہمی تاحال معطل

246
20 اکتوبر 2023 کو مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری اس تصویر میں حماس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر رہا کیے گئے دو یرغمالی افراد، جن میں ماں اور بیٹی شامل ہیں، فون پر امریکی صدر جو بائیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ ایک ماں اور ان کی بیٹی کو ’انسانی بنیادوں‘ اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد رہا کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حماس نے دو امریکی یرغمالیوں کو ’انسانی بنیادوں‘ پر رہا کر دیا۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ ایک ماں اور ان کی بیٹی کو ’انسانی بنیادوں‘ اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے بعد رہا کیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے امدادی سامان سے لدے ٹرک غزہ جانے کے لیے رفح بارڈر کراسنگ پر رکے ہوئے ہیں اور داخلے کے منتظر ہیں۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ ان ٹرکوں کو راستہ آئندہ ’24 سے 48 گھنٹوں‘ تک مل سکتا ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک چار ہزار 137 فلسطینی جان سے چلے گئے ہیں۔

دریں اثناء آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں ہزاروں افراد نے ہفتے کو فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سڈنی میں 15 ہزار کے قریب لوگوں نے فلسطینی پرچم تھامے مارچ کیا۔

مارچ کے شرکا نے ’فلسطین کبھی نہیں ختم ہوگا‘ کہ نعرے لگائے۔