حب چوکی: چوروں نے عاصم بلوچ کے اسٹوڈیو کا صفایا کردیا

340

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں چوروں نے بلوچی زبان کے معروف گلوکار اور کمپوزر عاصم بلوچ کے رژن اسٹوڈیو کا صفایا کردیا۔

چوری شدہ سامان میں کمپیوٹر،میک،ایل سی ڈی اور اے سی سمیت دوسری چیزیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے موسیقار عاصم بلوچ کے رژن اسٹوڈیو میں نامعلوم چوروں نے رات کو نقب لگا کر اُسکا صفایا کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاصم بلوچ نے اپنی زندگی کے تمام سرمایہ رژن اسٹوڈیو پر لگادیا تھا جہاں پر نوجوان نسل کے گلوکاروں کی کافی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی لیکن چوروں نے رژن اسٹوڈیو کا صفایا کرکے انہیں کافی نقصان پہنچایا ہے۔