حب: نوجوان جبری لاپتہ

229

‏بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے پیر کے روز ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے 21 سالہ نوجوان جہانزیب امام جان سکنہ تمپ دازن کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے حالیہ جبری گمشدگیوں میں تیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رواں مہینے مکران سمیت دیگر علاقوں سے کمسن نوجوانوں کی گمشدگی میں تیزی لائی گئی ہے۔