حب: فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ، 1 زخمی

275

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ زخمی ہوا۔

تفصلات کے مطابق کوسٹ گارڈز مدینہ کالونی شارجہ گراونڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سمیر احمد ولد قادر بخش 25 سالہ ہلاک ہوگیا ۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا حب شہر میں پولیس ناکے پر اہلکار کی فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے کراچی، کوئٹہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔