تربت: ہسپتال سے نومولود بچے کی لاش برآمد

191

تربت ٹیچنگ ہسپتال تربت کی مسجد میں ایک نومولود بچہ مردہ حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال سے تعلیمی چوک کے قبرستان میں دفنانے لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ بچہ ہسپتال کے گائینی وارڈ میں مبینہ طورپر پیدا ہونے کے بعد یہاں پھینک دیا گیا ہے یا کسی نے باہر سے لاکر یہاں پھینکا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہےکہ اگر واقعتاً یہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کی گائنی وارڈ یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کوتاہی سے ممکن ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس نے نوزادہ بچے کے واقعے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے واقع کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے گا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے تحقیات مکمل ہونے سے پہلے قبل از وقت کچھ کہنے سے تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔