تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

243

پاکستانی فورسز نے کل رات ایک بجے کے وقت چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت بالاچ ولد مولابخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات ایک بجے تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے اور نوجوان درزی کا کام کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرتا تھا۔