تین روز قبل تربت میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئی جب فورسز نے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔
جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دو مسلح افراد کو مارنے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
مارے جانے والے افراد کی شناخت کامریڈ مقصود ولد احمد سکنہ ہیرونک تربت اور مسلم ولد رضائی سکنہ آپسر تربت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ایف سی نے مقصود ولد محمد علی کی نعش ان کے قریبی عزیز خان محمد سکنہ ہیرونک اور مسلم ولد رضائی کی نعش ان کے بھائی نیاز احمد کے حوالے کردی ہیں۔
ان دونوں کی نعشیں پیر کی شام ایف سی ہیڈکوارٹر سے ان کے رشتہ داروں کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے حوالے کردی گئیں۔