تربت: مند و تمپ کی بجلی بندش کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری

94

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مقام ڈی بلوچ پر مند اور تمپ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد بجلی کی معطلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تمپ اور مند میں بجلی کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دو دنوں سے ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ بلاک کردیا گیا ہے۔ گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کیچ نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر جاری دھرنا گاہ میں جاکر مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی کوشش کی مگر مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا آج ایک دفعہ پھر مزاکرات ناکام ہوئے۔

مظاہرے کے مقام پر مختلف پارٹیوں کے نمائندے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شریک ہیں ۔

مظاہرین نے کہاکہ مند اور تمپ میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے، گرمی کے اس سخت موسم میں شدید پریشانی کے شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گی۔ انتظامیہ مذاکرات کے بجائے بجلی بحال کرائے ہم خود احتجاج ختم کرینگے۔