تربت: غیر مقامی افراد کی نعشیں پنجاب روانہ، ایس پی کیچ محمد بلوچ کا تبادلہ

177

تربت میں ہلاک ہونے والے چارغیر مقامی افراد کی نعشیں پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے لئے روانہ کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نعشوں کو خصوصی ایمبولینسز میں پولیس اور لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ مظفرگڑھ گڑھ روانہ کیا گیا ۔

اس سے قبل مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال تربت میں لایا گیا تھا جہاں ضروری کارروائی مکمل کی گئی۔

تربت پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ہلاک مقامی پولیس اہلکار کی تدفین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔

تربت میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے بلوچستان پولیس کے سئنیر افسر ضیاالحق مندوخیل کو ایس پی تربت تعینات کردیا گیا، جبکہ ایس پی محمد بلوچ کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تربت میں 4 غیر مقامی اور 1 پولیس اہلکار کی قتل پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے وزارتِ داخلہ و قبائلی امور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔