بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد ہلاک، 9 زخمی

127
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

خبر کے مطابق بارکھان کے علاقے راڑاشم سراٹی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ سات سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جبکہ دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر سر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

وہاں چمن میں چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن سوئی کاریز میں معمولی تنازعہ پر لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے تین افراد سیف اللہ، عزیز اللہ اور کابل ولد لال محمد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کابل ولد لال محمد جاں بحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقع کی تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ سے ایک اور خبر کے مطابق ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ئٹہ کے علا قے آڈہ کے قریب ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جو نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزیدکاکروائی جا ری ہے۔