بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران شاہراہوں پر 823 ٹریفک حادثات کے دوران 24 افراد جاں بحق 1173 زخمی ہو گئے۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپونس سینٹربلو چستان نے بلوچستان میں ایک ماہ کے دؤران پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی اعداد او شمار شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 823 روڈ حادثات پیش آئے ہیں جن میں 24 افراد جانبحق جبکہ 1173 افراد زخمی ہوئے ہیں-
میڈیکل ایمرجنسی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں شاہراہ این 25 لکپاس مستونگ پر مجموعی طور پر 79 ٹریفک حادثات پیش آئیں جن میں 4 افراد جانبحق اور 115 افراد زخمی ہوئے جبکہ این 25 قلات پر حادثات کی تعداد 38 ہیں جن میں 3 افراد جانبحق 56 زخمی ہوئے-
رپورٹ کے مطابق ہر ماہ کے طرح اس ماہ بھی حادثات میں کمی نا آسکی ماہ ستمبر میں این 25 باغبانہ خضدار پر 61 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق، 81 افراد زخمی ہوئے اور این 25 دراکالہ خضدار پر 62 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوئے ہیں-
اسی طرح این 25 کورارو خضدار پر 35 ٹریفک حادثات میں 42افراد زخمی ہوئے اور این 25 ٹیارو لسبیلہ پر 54 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 68 افراد زخمی اور این 25ورند لسبیلہ پر یے تعداد 116 تھی جن میں 1 شخص جانبحق اور 128 افراد زخمی ہوئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق اس دؤران این 25سرانان پشین پر 41، این 25پر چمن پر 11 حادثات پیش آئیں جن میں 2 افراد جانبحق جبکہ ان دو شاہراؤں پر حادثات میں زخمیوں کی تعداد 94 افراد زخمی ہوئے ہیں-
اسی طرح این 50 زیارت کراس پشین پر ستمبر میں 40 ٹریفک حادثات میں 1شخص جانبحق 51 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہراہ این 50 ناسائی قلعہ سیف اللہ پر 65 ٹریفک حادثات میں 3افراد جانبحق 79 زخمی ہوئے این 50 شنکائی قلعہ سیف اللہ پر 22 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جانبحق 40 زخمی ہوئے، این 50 بادین زئی ژوب پر 28 ٹریفک حادثات میں 29 افراد زخمی ہوئے تھیں-
این 50 مانی کھاو شیرانی پر 17 ٹریفک حادثات میں 33افراد زخمی ہوئے اور این 85 سوراب پر 36 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق 67زخمی ہوئے ہیں-
ایمرجنسی سروس بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات کے ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جن کو رپورٹ نہیں کیا گیا ہے-
ایمرجنسی سروس نے ماہ ستمبر میں پیش آنے والے مزید حادثات کے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا اس دؤران این 65 گوکرٹ کچھی پر 36 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 2 افراد جانبحق 79 زخمی ہوئے اور این 65 بختیار آباد سبی میں 31 ٹریفک حادثات میں 41 افراد زخمی ہوئے ہیں-
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ این 65 کیٹل فارم جعفر آباد پر 24 ٹریفک حادثات میں 40افراد زخمی ہوئے اور این 70 میختر لورلائی پر 37 ٹریفک حادثات میں 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں-