بلوچستان حکومت مارشلا کا دوسرا نام ہے۔ سردار اختر مینگل

303

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر ہمارے پارٹی ورکز کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں یہ نگراں حکومت نہیں مارشل لا کا دوسرا نام ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

سر دار اختر جان مینگل نے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ختم کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے خلاف پورے بلوچستان میں پرامن احتجاج کیاگیا بلوچستان حکومت کے ذمہ داران نے میری پارٹی کے ارکان کے خلاف ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے میں انصاف کے لئے کہاں جاﺅں؟۔

دریں اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سرداراختر مینگل کی صدارت میں بلوچستان اور وڈھ کی مخدوش امن امان کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مرکزی کابینہ اراکین سنٹرل کمیٹی و سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس وڈھ میں جاری ہے۔

اجلاس کی کارروائی کے فرائض مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے انجام دے ریے ہیں ۔