بلوچستان: حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 6 افراد جانبحق، 16 زخمی

110
لورالائی ٹریفک حادثہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچے سمیت چھ افراد جانبحق اور خواتین بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب چوکی کے تحصیل وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ کے مقام پر مین ایکو شاہراہ N25 پر کراچی سے بیلہ جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث مسافر بس میں سوار ایک کمسن بچہ جانبحق، 13 افراد زخمی ہوگئے

وندر زخمیوں میں خواتین و بچیں شامل ہیں جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

ایک اور واقعہ میں ضلع بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کریم بخش جانبحق جبکہ سعاد اللہ اور اصغر علی شدید زخمی ہوگئے –

بیلہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور جانبحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے-

ادھر خضدار کے علا قے وہیر کے قریب زمباد گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار غلام محمد اور زمباد گاڑی میں سوار عبدالرشید ولد غلام مصطفی ساکن نال نامی شخص جانبحق جبکہ رحمت اللہ نا می شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

دریں اثناء اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں جمالی اقوام کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل مزید کاروائی سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کررہی ہیں-