ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کوچ اور اولمپک میڈل لسٹ ایما نول فلونڈوا نے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ سے بلوچستان آنے کا مقصد یہاں کے باکسرز کو باکسنگ کے حوالے سے ٹریننگ دینا ہے، با کسنگ نہ صرف ایک سپورٹس ہے بلکہ یہ اپنا نام بنانے اورکمانے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان پروگرین باکسنگ فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل راشد خان ،فضل محمدنورزئی اورالخدمت فا?نڈیشن انٹریشنل کے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
اولمپک میڈ ل لسٹ ایما نو ل فلو نڈوا نے کہاکہ میں نے اپنی زند گی میں باکسنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے اور ساؤتھ افریقہ میں باکسنگ کے میدان میں اولمپک میڈ ل لسٹ بھی رہ چکا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ساؤتھ افریقہ سے بلوچستان آنے کا مقصد یہاں کے باکسر زاور باکسنگ ججزکو باکسنگ کے حوالے سے ٹریننگ دینا ہے ،نوجوان با کسنگ میں نہ صرف کھیلنے کے لئے بلکہ کمانے کی غرض سے بھی آسکتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پروگرین باکسنگ فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل راشد خان اور فضل محمد نورزئی نے کہا کہ بلو چستان کے کھلاڑیوں کے لئے انٹر نیشنل لیول پر سپورٹس کے دروازے کھل گئے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں انٹر نیشنل لیول کے مقابلے کروارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ باکسنگ کمانے کاباعزت ذریعہ بھی ہے پاکستان کی باکسنگ نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ،کوئٹہ میں 6سے 7باکسنگ اکیڈ میز چلا رہے ہیں۔ ا س موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن انٹریشنل کے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن انٹریشنل بلو چستان کے نوجوانوں کے لئے سپورٹس کے میدانوں کوآباد کر نے کے لئے اپنا تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی ، ساؤتھ افرا یقہ سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل با کسنگ کے کو چ بنائ کسی معاوضے کے بلو چستان کے باکسرز کو ٹرینگ دینے کر نے کے لئے کوئٹہ آئے ہیں جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے نواجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محکمہ سپورٹس بلو چستان میں مافیاز موجود ہیں جو محکمہ سپورٹس کو تر قی کی جانب گامزن نہیں کر نا چاہتے۔