بساک لٹریسی کمپئین، سریاب میں سیشن کا انعقاد

93

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپیئن کے نام پر سریاب میں انٹریکٹیو سیشن کانعقاد کیا گیا-

تقریب میں مختلف تعلیمی موضوعات پر تقاریر ہوئی جس میں سریاب کے تعلیمی بحران کے حوالے سے تقاریر، انٹریکٹیو سیشن ، ٹیبلو اور پینل ڈسکیشن شامل تھا۔

تقریب کا مقصد سریاب میں تعلیمی بحران اور تعلیم کی اہمیت و ضرورت سمیت مختلف سماجی برائیوں کے حوالے سے بلوچ عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ تنظیم کے مرکزی عہدہ داران سمیت سریاب کے استاتذہ نے تعلیمی موضوع پر تقاریر کی اور علاقے کے تعلیمی بحران کو اجاگر کیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ سریاب کوئٹہ میں بلوچوں کا قدیم گھر ہے مگر مرکزی شہر ہونے کے باوجود بھی سریاب تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جو قابل تشویش ہے۔ سریاب میں نوجوانوں کو مختلف سماجی برائیوں کا شکار کرکے ان کے تخلیقی صلاحیتوں کو دبایا گیا ہے۔

سریاب کے نوجوان بہت ہی ذہین اور تخلیق نگار ہیں مگر ایک سازش کے تہت یہاں کے نوجوانوں کو پیچھے دکھیلا گیا ہے۔ اکیسویں صدی میں حکومت کی نااہلی سمیت عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے بچے اور نوجوان تعلیم جیسی نعمت سے محروم رکھے گئے ہیں۔ سریاب جو سیاست کا بھی گڑھ جانا جاتا تھا مگر آج کے نوجوان انفرادی سوچ سمیت مختلف دوسرے سماجی برائیوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

تقریب میں آئے اساتذہ نے سیشن کو سراہا اور کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ بساک کے نوجوان ایسے تقریب کا انعقاد کرکے نوجوانوں میں آگاہی پھیلاتے ہیں۔

تنظیم کے عہدہ داران نے آخرمیں کہا کہ تنظیم کی کوشش رہے گی کہ یہاں کہ نوجوانوں میں آگاہی لائیں اور ان کے تخلیق کو اجار کریں اور معاشرے میں ایک علمی ماحول پیدا کرنے میں نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔

تقریب میں سریاب کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے شرکت کی اور آخر میں تعلیمی مسائل پر ایک ٹیبلو پیش کرکے تقریب ختم کردی گئی۔