ایشین گیمز: پاکستان کو سیمی فائنل میں افغانستان کے سامنے شکست کا سامنا

140

ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کو افغانستان نے بآسانی مکمل کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کیا۔ کل فائنل میں افغانستان اور انڈیا مدمقابل ہونگے۔