افغانستان: زلزلے کے شدید جھٹکے،20 افراد جانبحق 70 زخمی

305

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مغربی افغانستان ہرات بادغیس فرح علاوہ نمروز صوبوں میں خطرناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابتک 30 افراد جانبحق جبکہ 70 زخمی زخمی ہوگئے ہیں ۔سینکڑوں گھر منہدم ہوگئے ہیں ۔

امریکی جیالوجی مرکز پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئ ہے ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن کئی مقامات پر مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں کہ املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا تھا۔

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب بتایا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔