ابراہیم زردان نے مین آف دی میچ ایوارڈ افغان مہاجرین کے نام کردیا

228

عالمی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغان کرکٹر ابراھیم زردان نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کے نام کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے 283 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان اوپنر ابراھیم زردان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ان لوگوں کو دینا چاہتا ہوں جنہیں پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے