آواران: پاکستانی فوج پر بم حملہ

413

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو آواران کے علاقے کولواہ کنیچی اور ہوٹان کے درمیانی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو شدید نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا نے تاحال حملے کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز متعدد حملے ہوئے ہیں۔ تاہم آج حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔