کولواہ : پاکستانی فوج کی نقل و حرکت، موبائل سروس معطل

492

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں نقل حرکت کا آغاز

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔ جہاں فوج کی بڑی تعداد نے عام آبادی اور پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی کی اور لوگوں کی نقل حرکت کو محدود کیا گیا ہے ۔

علاقے میں موبائل نیٹ ورکس کو بھی معطل کیا گیا ہے جس کے باعث بروقت معلومات تک رسائی ممکن نہیں۔

ابتک کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور عسکری حکام کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم مذکروہ علاقوں میں ماضی میں فوجی آپریشن سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

فورسز کی نقل و حرکت می اضافہ گذشتہ روز فورسز پر ہونے والے ایک بم دھماکے کے بعد ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے انہیں جانی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دوران آپریشن لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے، قتل اور لوٹ مار کی الزامات پاکستانی فورسز پر لگاتے ہیں۔