پنجگور: روڈ حادثے میں ماں تین بچوں سمیت جاں بحق

167
File Photo

پنجگور سی پیک روڑ پر خوفناک حادثے میں ماں اپنے دو بچوں سمیت زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سی پیک روڑ پر واقع الامارات ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل و کار گاڑی کے درمیان تصادم سے موٹر پر سوار ماں زلیخا زوجہ محمد ابراہیم، چار سالہ صبر اللہ ولد محمد ابراہیم، بارہ سالہ فوزیہ بنت ابراہیم جان بحق ہوئے۔

جبکہ حادثے میں بائیس سالہ اسلام ولد محمد اکبر، پانچ سالہ شاہ ولی اللہ ولد شاہد علی، دس سالہ لڑکی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر پیرے جہلگ جارہے تھے کہ کار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی اور پیچھے سے آنے والی ایک اور کار گاڑی نے انہیں کچل دیا جس میں ماں اپنے بچوں سمیت موقع پر جان بحق ہوئے۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جن میں دس سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمی و جان بحق افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے گاڑی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔