نیپال ،بھارت زلزلے کے شدید جھٹکے

168

بھارت اور نیپال سمیت متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت اور اتر پردیش سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا، مختلف بھارتی شہروں میں لوگ اتنے خوفزدہ ہوئے کہ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے جس کا مرکز نیپال میں تھا۔