نوشکی، وڈھ: روڈ حادثات میں 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

200

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور وڈھ میں دو مختلف روڈ حادثات میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کوئٹہ، تفتان شاہراہ پر گلنگور کے قریب ٹوڈی اور تیل بردار ویگن میں تصادم کے باعث ویگن اور کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

نعشوں کوشناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں خضدار وڈھ ٹک علاقہ کے مقام میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں نوجوان شبیر احمد ولد ماسٹر بشیر احمد لانگو ہلاک جبکہ نوجوان محمد اسحاق ولد زہری خان ڈھلوجو شدید زخمی ہوگیا ۔

زخمی کو فوری طور پرٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا۔