جیل رہا ہونے والے عرفان زہرانی، ایڈوکیٹ محب آزاد سمیت جبری لاپتہ – سورٹھ لوہار

212

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے سربراہ سورٹھ لوہار نے کہا ہے کہ پنجاب کے جیل سے رہا ہونے پر سندھی قومپرست نوجوان عرفان زہرانی کو وکیل ایڈوکیٹ محب آزاد سمیت پاکستانی فورسز نے دوبارہ جبری لاپتا کردیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے، کئی ماہ تک پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتا اور پنجاب کے جیل میں قید عرفان زہرانی آج صادق آباد جیل سے رہائی پر پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے وکیل ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری سمیت دوبارہ اٹھاکر جبری لاپتا کیئے گئے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے عرفان زہرانی اور ایڈوکیٹ محب آزاد لغاری کی جبری گمشدگی کو سندھ میں انسانی حقوق کی شدید پائمالی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوامِ متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی ریاست کی سندھیوں کے ساتھ اِس بربریت کا نوٹس لیں۔