ہرنائی: مسلح افراد کے ہاتھوں پنجاب کے رہائشی 5 افراد اغواء

620

ہرنائی سے پنجاب کے رہائشی پانچ افراد کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے مسلح افراد نے پنجاب کے رہائشی پانچ افراد کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہرنائی میں زیارت کراس کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھیں جبکہ اس دوران پانچ افراد کو اپنی حراست میں لیکر لے گئے۔

مذکورہ افراد کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ وہ پنجاب کے رہائشی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔